26 دسمبر 2011 - 20:30

عراقي ذرائع ابلاغ نے اشرف چھاؤني سے دہشتگرد گروہ ايم کے او کے تين سو چھبيس ارکان کو بغداد منتقل کيے جانے کي خبر دي ہے-

ابنا: ايک عراقي عہديدار نے بتايا ہے کہ عراق سے ايم کے او دہشتگرد گروہ کے نکلنے کے بارے ميں حکومت عراق اور اقوام متحدہ کے درميان معاہدے کے بعد ايم کے او کے تين سو چھبيس ارکان کو بغداد کے ہوائي اڈے کے قريب واقع لبرٹي چھاؤني ميں منتقل کرديا گيا ہے-

اقوام متحدہ اور حکومت عراق نے اتوار کے روز ايک معاہدے پر دستخط کئے تھے جس کے تحت ايم کے او کے دہشتگردوں کو عراق سے نکلنے کے لئے مزيد چھے مہينے کي مہلت دي گئ ہے - معاہدے کے مطابق ايم کے او دہشتگرد گروہ کے اراکين کو چھے مہينے کي اس مدت ميں اشرف چھاؤني سے منتقل کرکے عراق ميں کسي اور جگہ عارضي طور پررکھا جائے گا اور بعد ازاں انہيں کسي تيسرے ملک بھيجا جائے گا- ايم کے او کے دہشتگردوں کو امريکہ اور مغربي ممالک کي سرپرستي ميں سن اسي کے عشرے ميں عراق کے صوبہ ديالہ کي اشرف چھاؤني ميں لاکر بسايا گيا تھا-

اس وقت ايم کے او دہشتگرد گروہ کے کوئي تين ہزار چارسو اراکين اس چھاؤني ميں مقيم ہيں- يہ دہشتگرد گروہ ايراني عوام کے خلاف دہشتگردي کي سرگرميوں ميں ملوث ہونے کے علاوہ عراق کي بعثي حکومت کے ساتھ ملکر عراقي عوام کے قتل عام ميں بھي ملوث رہا ہے-........

/169